ابنا: تیل و گيس پریس سنٹر کی رپورٹ کے مطابق مرکزی علاقوں کی تیل کمپنی کے مینجنگ ڈائرکٹر مھدی فکوری نے کہا کہ اس کمپنی نے ایران کو ان ملکوں کے زمرے میں شامل کردیا ہے جو خشکی سے بھاری خام تیل نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے اوپک تنظیم میں ایران کی پوزیشن کو استحکام حاصل ہوگا۔مھدی فکوری نے کہا کہ خشکی سے بھاری خام تیل نکالنے کے سارے مراحل ایرانی ماہرین نے طے کئے ہیں اور یہ کامیابی بیرونی ماہرین کی مدد کے بغیر حاصل کی گئي ہے۔ قابل ذکر ہے اسلامی جمہوریہ ایران تیل برآمد کرنے والا پانچواں بڑا ملک اور گيس کے ذخیروں کےلحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک شمار ہوتا ہے۔
.......
/169
4 اپریل 2012 - 19:30
News ID: 306652
اسلامی جمہوریہ ایران کی مرکزی علاقوں کی تیل کمپنی نے پہلی مرتبہ خشکی سے بھاری خام تیل نکالا ہے۔